میپکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،چار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 4 جولائی 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ٹیموں نے ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران چاربجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔میپکوترجمان کے مطابق ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن ملتان ٹیم نے باغبان پورہ میں چیکنگ کے دوران ایک صارف کو ڈائریکٹ تاروں سے کنڈیا ں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

کرمدادقریشی سب ڈویژن ٹیم نے بستی حسین والا میں محمد اعجازجبکہ بستی طاہر والا میں محمد اکبر کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔اسی طرح ایس ڈی او ہڑپہ سب ڈویژن نے چک 3/10-Lمیں چیکنگ کے دوران ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔میپکو ٹیموں نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور میٹرز اتار کر بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دے دیں

متعلقہ عنوان :