خیبر پختونخوا اسمبلی،سینیٹ کی 7 نرل نشستوں کیلئے 16امیدوار میدان میں،انتخابات 21جولائی کوہونگے

جمعہ 4 جولائی 2025 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11نشستوں پر انتخابات 21جولائی کو ہوں گے، سینیٹ کی 7جنرل نشستوں کیلئے 16امیدوار میدان میں ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن کے جنرل نشست پر 3امیدوار جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11امیدوار میدان میں اترے ہیں۔جنرل نشست کیلئے جے یو آئی، پی پی پی اور (ن) لیگ کا ایک ایک امیدوار ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے 6امیدوار ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں کیلئے صرف جے یو آئی کا 1امیدوار فہرست میں شامل ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی ان 2نشستوں کے لیے 5 امیدوار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خواتین کی 2نشستوں پر 4امیدوار ہیں، خواتین امیدواروں میں سے 3کا تعلق پی ٹی آئی اور ایک کا پیپلز پارٹی سے ہے۔