قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کا مبینہ پولیس مقابلہ، قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق شہزاد نامی ملزم کو سی سی ڈی اقبال ٹائون کی ٹیم ڈکیتی کے مقدمہ کی تحقیق کے لئے لے کر جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

مسلم ٹائون کے علاقہ میں دو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث ملزم شہزاد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہو گئے۔ملزم شہزاد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریش جاری ہے۔