کمشنرسرگودھاکاامن و امان، سیکورٹی اور انتظامی امور کی موثر نگرانی کو چیک کرتے ہوئے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) کمشنر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکورٹی اور انتظامی امور کی موثر نگرانی کو چیک کرتے ہوئے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کر کے سی سی ٹی وی کیمروں، ڈیجیٹل مانیٹرز، ریکارڈنگ و دیگر جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہر سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کو مانیٹر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنٹرول روم میں تعینات افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال پر فوری ایکشن لیا جائے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ کنٹرول روم محرم الحرام کے دوران انتظامی نگرانی کا مرکزی نقطہ ہے، جہاں سے تمام جلوسوں، مجالس، سیکیورٹی پوائنٹس، اور دیگر حساس مقامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہر لمحہ چوکنا رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :