عزاداروں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،ڈی ایچ اونصیرآباد

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:24

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے یوم عاشورہ کے موقع پر نصیرآباد کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے مرکزی کیمپس اور ہیلتھ سینٹرز کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے عزاداروں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور موجود ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور ہیلتھ ٹیموں سے ملاقات کیڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے طبی ٹیموں کو ہدایت کی کہ عاشورہ کے دن دوران جلوس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں اور فوری طبی امداد فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداروں کی صحت اور زندگی ہمارے لیے اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ہیلتھ کیمپس میں موجود ادویات، ابتدائی طبی امداد کے سامان اور ایمبولینس کی دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :