صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا نکلا

ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا ، پولیس

اتوار 7 ستمبر 2025 16:35

صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا نکلا
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے ضلع صوابی میں ٹک ٹاک پر لڑکیوں کا لباس پہن کر ویڈیو بنانے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ شکایات سامنے آنے کے بعد چوکی بام خیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے آئندہ ایسی غیراخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔