دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسافر شفیق نے نہایت مہارت کے ساتھ چاندی کی جیکٹ بنا کر قمیض کے نیچے پہن رکھی تھی

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے چاندی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی پرواز میں سوار مسافر کی تلاشی کے دوران 7 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے اوکاڑہ کے رہائشی محمد شفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اوکاڑہ کے رہائشی محمد شفیق نے نہایت مہارت کے ساتھ چاندی کی جیکٹ بنا کر قمیض کے نیچے پہن رکھی تھی۔اوکاڑہ کا رہائشی محمد شفیق مقامی مارکیٹ میں بیچنے کیلئے 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چاندی سمگل کرکے لایا تھا۔کسٹمز حکام کے مطابق گرفتار مسافر کے پاس چاندی کی بابت کوئی قانونی دستاویز بھی موجود نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :