Live Updates

بدترین سیلابی صورتحال ،پنجاب میں7 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ عارضی طور پر رک گیا

لڑکوں کے 1400، لڑکیوں کے 1500سکولوں سمیت صوبہ کے 2900سے زائد سکولز بند 1150سکولوں میں پانی آیا، 850 سے زائد کی عمارتیں جزوی متاثر ،45 سکول مکمل طور پر گِر گئے

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

بدترین سیلابی صورتحال ،پنجاب میں7 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال کی وجہ سے 7 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ عارضی طور پر رک گیا ہے۔چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن مزمل محمود نے بتایا کہ سیلاب کے باعث لڑکوں کے ایک ہزار 400 اور لڑکیوں کے ایک ہزار 500 سکولوں سمیت صوبہ کے 2 ہزار 900 سے زائد سکولز بند کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 150 سکولوں میں پانی آیا، 850 سے زائد کی عمارتیں جزوی متاثر ہوئیں جبکہ 45 سکول مکمل طور پر گِر گئے، گجرات، حافظ آباد، مظفر گڑھ، نارووال اور ملتان کے سکول سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر کے مطابق تعلیمی حرج والے 7 لاکھ بچوں کو پیف اور پیما کے سکولوں میں بھیج کر تعلیمی خلا ء کو پورا کیا جائے گا، اضافی کلاسز لگا کر اور ہفتہ کے دن بھی بلا کر پڑھایا جائے گا جبکہ موبائل یونٹس بھی شروع کیے گئے ہیں۔سیکرٹری سکولز نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 2024 میں سکولوں کے لیے مختص 40 ارب روپے کے فنڈز متاثرہ سکولوں کی بحالی پر لگائے جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات