حجرہ شاہ مقیم، لنک نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

اتوار 6 جولائی 2025 01:15

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2025ء) حجرہ شاہ مقیم سے گزرنے والی راجوال لنک نہر (بی ایس لنک نہر) سے ایک پچاس سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو نہر سے نکالنے کے بعد موقع پر سی پی آر دینے کی کوشش کی تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی اور لاش کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :