برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال

اتوار 6 جولائی 2025 14:40

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس بزنس فورم میں مندوبین نے برکس ممالک کی پائیدار اقتصادی ترقی، غذائی تحفظ، توانائی کی تبدیلی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔چینی میڈیا کے مطابق برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار نے عالمی اقتصادی ترقی اور کثیر جہتی نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ برکس ممالک کا ہے اور برکس ممالک کی مجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو 2024 میں 4 فیصد تک پہنچی ہے جس نے عالمی اوسط 3.3 فیصد سے نمایاں طور پر تجاوز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برکس میکانزم مستقبل میں بھی اپنا کردار کرتا رہے گا ۔لولا ڈی سلوا نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کے اہم کردار کا بھی مثبت جائزہ پیش کیا اور کہا کہ 2015 میں اپنے باضابطہ قیام کے بعد سے برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے تقریباً 40 بلین ڈالر قرض کی کل رقم کے ساتھ 120 منصوبوں کی منظوری دی ہے جس نے گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے زیادہ مالیاتی اختیارات فراہم کیے ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد اور تعاون کی عملی حمایت بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :