غیر رجسٹر پیسٹی سائیڈز کی تشہیر قانوناً جرم ہے،محکمہ زراعت

پیر 7 جولائی 2025 12:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر زوہیب احمد نے کہا ہے کہ غیر رجسٹر پیسٹی سائیڈز کی تشہیر قانوناً جرم ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر غیر رجسٹر زرعی زہروں بارے تشہیر کرنےوالےعناصر سائبر کرائم کے مرتکب ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سائبر قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ غیر رجسٹر زرعی زہروں کی خرید و فروخت جرم ہے اوربغیر لائسنس و غیر رجسٹر زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔