معمر رانا کی بیٹی کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر وائرل

معمر رانا ’دیوانے تیرے پیار کے’، ’فائر’، ’چوڑیاں’، ’جھومر’اور کوئی تجھ سا کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں

پیر 7 جولائی 2025 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستانی فلم اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکار معمر رانا کا شمار نوے کی دہائی کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے لالی وڈ کو کئی لازوال فلمیں دیں۔فلم ’کڑیوں کو ڈالے دانا’سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار معمر رانا ’دیوانے تیرے پیار کے’، ’فائر’، ’چوڑیاں’، ’جھومر’اور کوئی تجھ سا کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریاء نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دوستوں اور فیملی کے ہمراہ اپنی 26ویں سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔سالگرہ کے خاص دن کی مناسبت سے برتھ ڈے گرل نے دوستوں اور اپنی فیملی کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بھی کلک کیں۔ان مختلف تقریبات میں برتھ ڈے گرل کبھی ٹی پنک تو کبھی پرنٹڈ جوڑے میں ملبوس غضب ڈھاتے نظر آئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نظریں ہٹانا ہی جیسے بھول گئے۔