بابر علاؤالدین کاجلوس و مجالس کے معائنہ کیلئے بہاولپور میںملتانی گیٹ کا تفصیلی دورہ

چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین کا یوم عاشور کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

پیر 7 جولائی 2025 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے 10 محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ جلوس و مجالس کے معائنہ کے لئے ڈویژنل کنٹرول روم، سیف سٹی اور جلوس کے اختتامی مقام کرافٹ بازار ملتانی گیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پٴْرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔

یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے اختتامی مقام کرافٹ بازار ملتانی گیٹ پر چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ حکومت پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کمشنر بہاول پور کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کے ہمراہ ملتانی گیٹ پر شہر کے مرکزی عاشور جلوس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آر پی او رائے بابر سعید ، ڈی سی ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او محمد حسن اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، میجر نوید اسلم، عمر فاروق بھٹی، صدر انجمن تاجران اور امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے یوم عاشور کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوم عاشورہ ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا انسانیت کا اعلیٰ ترین مقام ہے۔