نامور اداکار البیلا کی21ویں برسی17جولائی کو منائی جائے گی

پیر 7 جولائی 2025 16:13

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار البیلا کی21ویں برسی17جولائی کو منائی جائے گی ۔اختر حسین المعروف حاجی البیلا نو برس قبل 17جولائی کو دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیج ،ٹیلی ویژن اورفلمی دنیا کے نامورمزاحیہ اداکار البیلانے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ،اچاناں پیارد ا،بدنام ،عشق نچاوے گلی گلی اور بائو جی قابل ذکر ہیں۔

حاجی البیلا نے سٹیج ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموںمیں بھی کام کیا۔معرف کامیڈین اور اداکار البیلا17جولائی 2004ء کودل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 63برس تھی۔

متعلقہ عنوان :