کٹڑے و بچھڑے کا گو شت بر آمد کر کے بھاری زر مبادلہ کما یا جا سکتا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ

پیر 7 جولائی 2025 17:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے ضلع بھر میں کسانوں اور مویشی پال حضرات کو بھینس اور گائے کے بچے یعنی کٹڑے اور بچھڑے پالنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

200مرلے کے چھو ٹے ماڈل فارم بنا نےکے لئے حکو مت زمینداروں کی حو صلہ افزائی کرے توایک ماڈل فارم میں 500کٹڑوں اوربچھڑوں کی پر ورش کی جا سکتی ہے اور دوسرے ممالک خصو صاً چین کو گو شت برآمد کر کے بھاری زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال خضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ دو سال تک ایک کٹڑے یا بچھڑے کی بہترین پرورش کی جائے تو اس کا وزن پانچ من یعنی200کلو گرام آسانی سے ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان500بچھڑوں پر چارے،ونڈے،لیبراور فارم کے دیگر اخرا جات ایک کروڑ روپے آتے ہیں اس طرح ایک فارم سے دوسال میں تین کروڑ روپے کی بچت ہو تی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر 100ماڈل فارم بنائے جائیں تو 2 سال بعد کئی ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :