Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارش کے بعد شہر میں پانی کے بہاو کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا

پیر 7 جولائی 2025 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبد الناصر خان نے حالیہ بارش کے بعد شہر میں پانی کے بہاو کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عدنان جمیل، واسا کے چوہدری عطاءاللہ ، ٹی ایم اے کے ٹی ایم او حنیف چوغطہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایس ڈی او انجینئر عصمت اللہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی نالوں میں پانی کے بہاﺅ کی بروقت بحالی کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سرکلر روڈ پر اہم پوائنٹس کا معائنہ کیاجن میں جی پی او چوک ، ٹوپانوالہ چوک ، آئس فیکٹری ڈرین ، کشمیر چوک ، اسلامیہ چوک ، ٹانک اڈہ شامل تھے، اس موقع پر انہوں نے رکے ہوئے پانی کے مقامات کو فوری کلیئر کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :