نوشہرہ ورکاں مٹو بھائیکے روڈ کھٹیالی مائنر سے 30 سالہ نا معلوم شخص کی نعش برآمد

پیر 7 جولائی 2025 17:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) مٹو بھائیکے روڈ عجوہ فلور مل کے قریب کھٹیالی مائنر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔ اور تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔\378