سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام 14کھیلوں کے سمر سپورٹس کیمپس میں تربیت کا عمل جاری

پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں کوچز نے بچوں کو تیراکی کرتے ہوئے ہاتھ اور پاؤں کے استعمال بارے طریقے بتائے

پیر 7 جولائی 2025 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام 14کھیلوں کے سمر سپورٹس کیمپس میں تربیت کا عمل جاری ہے۔پیر کے روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 900سے زائد بچوں کی تربیت کا عمل 3دنوں کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سمر سپورٹس کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں ،پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میںسوئمنگ سمر سپورٹس کیمپ میں کوچز نے بچوں کو تیراکی کے طریقے سکھائے ، کوچز نے بچوں کو تیراکی کرتے ہوئے ہاتھ اور پاؤں کے استعمال بارے طریقے بتائے، کوچز رفیع الزمان ، عرفان رحمت اللہ، ایوب یعقوب ،ممتاز احمد ، محمد نعیم ،زین اور محمد ثاقب بچوں کو ٹریننگ کروارہے ہیں ، ارم یونس اور عمیرہ نے گرلز کو سوئمنگ کے طریقے سکھائے، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن سمر سپورٹس کیمپ میں گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کوچز زرینہ وقاراور محمد ساجد تربیت دے رہے ہیں،ٹیبل ٹینس سمر سپورٹس کیمپ میں بھی گرلز اینڈبوائز کھلاڑیوں کوسینئر کوچ یاسمین اختر نے کھلاڑیوں کو تکنیکس سکھائیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 3300سے زائد بچوں کو سمر سپورٹس کیمپس میں تربیت دی جارہی ہے، 5سے 19سال کے بچوں کو علیحدہ علیحدہ گروپس میں تقسیم کرکے تربیت کی جارہی ہے،سمر سپورٹس کیمپس 7اگست تک جاری رہیں گے، کیمپس کے اختتام پر بچوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :