ڈپٹی کمشنر سبی کا مون سون بارشوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات اور بچاؤ بندات کا دورہ

پیر 7 جولائی 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گلوزوار ڈیم، ناڑی ہیڈورکس اور دیگر بچاؤ بندات کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ممکنہ بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر تمام مشینری، عملہ اور ریسکیو کے نظام کوالرٹ رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بچاؤ بندوں کی مرمت، صفائی اور مضبوطی کے کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حساس مقامات پر پانی کی روانی اور حفاظتی اقدامات کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر سبی نے محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام اقدامات کو مون سون پلان کے تحت بروقت مکمل کیا جائے اور فیلڈ سٹاف کو موقع پر موجود رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :