خلیل الرحمان قمر کیس کی مجرمہ عروج قمر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 8 جولائی 2025 20:23

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیس کی مجرمہ عروج قمر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت نہ ہوسکی ، ہائیکورٹ نے کیس بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے مجرمہ آمنہ عروج کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرنا تھی ۔مجرمہ آمنہ عروج نے انسدادِ دہشتگردی عدالتکی جانب سے 7 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے ۔ اپیل میں انسدادِ دہشتگردی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔سندر پولیس نے خلیل الرحمان قمر کی مدعیت میں آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :