گھوٹکی،مبینہ طور پر اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق

منگل 8 جولائی 2025 20:00

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے تعلقہ اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔اوباڑو میں الٹیوں کی شکایت پر بچی کو تحصیل اسپتال لایا گیا جہاں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 4 سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی۔افسوس ناک واقعے کے خلاف ورثاء نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق بچی کو الٹیاں لگنے کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا، ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عملے نے انجکشن لگایا جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی، ہمیں ڈہرکی اسپتال لے جانے کو کہا گیا مگر راستے میں بچی دم توڑ گئی۔بچی کے لواحقین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عملے کی غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے۔دوسری جانب ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر شفقت حسین جمانی کے مطابق بچی کو ڈی ہائڈریشن کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچی کو ادویات اور انجکشن دیا گیا اور طبعیت بہتر ہونے پر ورثاء کو گھر لے جانے کا کہا تھا۔ ڈاکٹر شفقت حسین جمانی نے کہا کہ وقعے کی مزید تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :