ہانیہ عامر ایک ہی ہے، اس کی نقل کرنے والوں پر افسوس ہے، کین ڈول

ہانیہ عامر کی ہم شکل کراچی کی لڑکی بشری میمن کی ویڈیوز اور تصاویر چند روز قبل وائرل ہوئی تھیں

بدھ 9 جولائی 2025 15:23

ہانیہ عامر ایک ہی ہے، اس کی نقل کرنے والوں پر افسوس ہے، کین ڈول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر المعروف کین ڈول نے اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ ہانیہ عامر ایک ہی ہیں، ان کی نقل کرکے ان جیسا بننے والوں پر افسوس ہے۔ہانیہ عامر کی ہم شکل کراچی کی لڑکی بشری میمن کی ویڈیوز اور تصاویر چند روز قبل وائرل ہوئی تھیں۔

بشری میمن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کو اداکارہ کی ہوبہو کاپی قرار دیا تھا، بعض صارفین نے لکھا تھا کہ لگتا ہے کہ دونوں جڑواں بہنیں ہیں۔تاہم اب ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی بشری میمن پر سوشل میڈیا اسٹار کین ڈول نے تبصرہ کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو کاپی کرنے پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

کین ڈول نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ ہانیہ عامر ایک ہی ہیں، کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا، وہ خوبصورت اور معصوم ہیں، لوگ ان جیسا بننے کے لیے ان کی کاپی کرتے ہیں۔

کین ڈول نے ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کا نام لیے بغیر کہا کہ بعض لوگ ہانیہ عامر جیسا نظر آنے کے لیے اس جیسا میک اپ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ ان جیسے نظر نہیں آتے۔ان کے مطابق جو لوگ دوسروں کی شکل و صورت کو کاپی کرکے ان جیسا نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ دراصل غیر محفوظ ہوتے ہیں، وہ دوسروں جیسا نظر آنے کے چکر میں اپنی شناخت بھی کھو دیتے ہیں۔انہوں نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت معصوم اور پیاری ہیں، ان جیسا اور کوئی نہیں ہو سکتا، انہیں کاپی کرنے والوں کو اپنی شناخت خود بنانی چاہیے۔