کاشتکاروں کوموسمی مکئی کے لئے پودوں کی تعداد27 سے33ہزار فی ایکڑ رکھنے کی سفارش

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سو ا2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کی سفارش کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ بارانی علاقوں میں سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12سے15کلوگرام فی ایکڑ جبکہ آبپاش علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں شرح بیج 8سے10کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے تاہم شرح بیج کاانحصار بیج کے اگاؤ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت کو مد نظر رکھ کر کرنا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 27 سے33ہزار فی ایکڑ رکھی جائے اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ وغیرہ کو منظور شدہ اقسام قراردیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میراذرخیز زمین انتہائی موزوں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی مون سون کی شدت سے قبل کاشت کرلیں تاکہ پودے جڑوں کانظام قائم کرلیں اور مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :