سندھ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

بدھ 9 جولائی 2025 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ترقیاتی سکیموں کے ذریعے انہیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے تاکہ عوام ان سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں اور ان کا معیارِ زندگی بہتر سے بہتر ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر گڑھی خدابخش بھٹو، گورنمنٹ ڈسپنسری طیب اور ٹگڑ گاؤں اور تعلقہ رتوڈیرو میں قائم رورل ہیلتھ سینٹر کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رتوڈیرو شہر میں جاری اور مکمل ہونے والی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ یہ سندھ حکومت کا وژن ہے کہ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات محنت کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو سکیں اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :