پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سرکاری وکیل کو تیاری کیلئے مہلت

بدھ 9 جولائی 2025 21:25

9لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سرکاری وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

غضنفر حسین نے موقف اپنایا کہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سوشل ورک پر تعیناتی کیلئے اپلائی کیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے درخواست گزار کو بغیر ٹھوس وجوہات کے نظر انداز کیا، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کرنے کا حکم دے۔