اینویڈیا کے حصص میں زبردست اضافہ، مارکیٹ ویلیو 40 کھرب ڈالر ہوگئی

جمعرات 10 جولائی 2025 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وال اسٹریٹ میں اہم انڈیکسز میں اضافہ ہوا، جبکہ اینویڈیا کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی مارکیٹ ویلیو 40 کھرب ڈالر تک جا پہنچی، اس دوران سرمایہ کاروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو نظر انداز کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی اینویڈیا کے حصص 2.2 فیصد بڑھے، جس کے ساتھ وہ دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 40 کھرب ڈالر تک پہنچی۔اینویڈیا نے وال اسٹریٹ میں اپنی حیثیت کو مستحکم کر لیا ، اب اسے مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ اٹھانے والی سب سے پسندیدہ کمپنیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔