جو سیلسبری اور ان کی جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں داخل

جمعرات 10 جولائی 2025 16:33

جو سیلسبری اور ان کی  جوڑی دار  لوئیسا سٹیفانی      ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جو سیلسبری اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئے ۔ جو سیلسبری اور ان کی جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جو سیلسبری اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایل سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 6-7(4-7)سے نہ صرف اپ سیٹ شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :