مانسہرہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرII کا بازار کا دورہ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کامعائنہ کیا

جمعرات 10 جولائی 2025 17:43

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IIنے شہر بازار کا دورہ کیاجس کا مقصد قصاب حضرات (گوشت فروشوں) اور نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کرنا تھا۔ معائنہ کے دوران دکانداروں کی جانب سے فروخت کیے جانے والے گوشت کے معیار، صفائی کے انتظامات، نرخ ناموں کی موجودگی اور سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کے وزن و نرخ کی جانچ کی گئی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کو مقررہ قیمت پر معیاری اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں۔ دورانِ معائنہ چند دکانداروں کو معمولی خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (II) نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔