سعودی وزیر مواصلات کا’’مصنوعی ذہانت‘‘کے دور کی تشکیل میں مملکت کی کوششوں کا جائزہ

کمپیوٹنگ اور ڈیٹا میں خلا پر کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں،گفتگو

جمعہ 11 جولائی 2025 10:45

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سعودی عرب کے وزیر برائے مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی، انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایسے کئی اہم ابتدائی منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کا مقصد دنیا کو کمپیوٹنگ، ڈیٹا اور الگورتھمز کے شعبوں میں موجود خلیج کو پاٹنے میں مدد دینا ہے، تاکہ انسانیت کی بہتر خدمت ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے جنیوا میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کے قیام کی 160 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریب میں سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں عالمی رہنماں، پالیسی سازوں اور بین الاقوامی تکنیکی شخصیات نے شرکت کی۔السواحہ نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور اس کے ساتھ کمپیوٹنگ، ڈیٹا اور الگورتھمز کے شعبوں میں پائی جانے والی خلیج فوری اور اجتماعی ردِ عمل کی متقاضی ہے۔