راولپنڈی،فلیٹ سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم پانچ ہزار ،دیگر مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 11 جولائی 2025 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)تھانہ سٹی پولیس نے مالک کے فلیٹ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پانچ ہزار روپے اور دیگر مسروقہ سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے مالک کے فلیٹ سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزم سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پانچ ہزار روپے اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا،زیر حراست ملزم نے مالک کی غیر موجودگی میں فلیٹ سے موبائل فونز کی بیٹریاں، ہینڈ فری،ایئرپوڈ و دیگر ساما چوری کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دو ماہ قبل درج کیا گیا تھا،زیر حراست ملزم وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے سٹی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :