خاکی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 2 کلو 725 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:43

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کے احکامات پر جرائم کے خاتمے کےلیے ضلعے میں زبردست کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سرکل بفہ شاہجہان خان کی زیر نگرانی تھانہ خاکی پولیس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد ولد مسکین کو دو کلو 725 گرام چرس اور 200 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :