احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال ہوگا،خواجہ آصف

گورکھ دھندے میں شامل گورنمنٹ آفیشلز کی جوابدہی بھی ہوگی،وزیردفاع

پیر 1 ستمبر 2025 21:45

احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال ہوگا،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال ہوگا،گورکھ دھندے میں شامل گورنمنٹ آفیشلز کی جوابدہی بھی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بارش سے تباہی کی وجہ 2019 میں شروع ہونے والا منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی دور کے منصوبے میں ایک سینیٹر سمیت سیاستدان ٹھیکیدار ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت ان کے گریبان بھی پکڑے گی، احتساب بھی کرے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہورہا ہے،وہاں معاملہ اٹھاں گا، پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا،ڈیڑھ سال میں خاطرخواہ رسپانس نہیں ملا، گورکھ دھندے میں شامل گورنمنٹ آفیشلز کی جوابدہی بھی ہوگی، یہاں کے پٹواریوں، تحصیلداروں کے پیرس اور نیویارک میں کاروبار ہیں۔ ان پٹواریوں، تحصیلداروں کے پاس کینیڈین شہریت بھی ہے۔