اداکارہ حمیرا مصورہ بھی تھیں؛ والد کی بنائی گئی تصویر وائرل

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:27

اداکارہ حمیرا مصورہ بھی تھیں؛ والد کی بنائی گئی تصویر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اداکارہ اور ماڈل حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں ان کا اپنے والد کا بنایا گیا رنگین اسکیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ایسی ہی ایک وائرل پوسٹ میں وہ اپنے ہاتھوں بنائی ہوئی والد کی پینٹنگ شیئر کر رہی ہیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے والد کو دنیا کا ہینڈسم والد قرار دیا۔

(جاری ہے)

بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ حمیرا نے ڈرائنگ اور آرٹس میں لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے سے اعلی تعلیم حاصل کی تھی۔حمیرا کو بچپن سے ہی ڈرائنگ بنانے کا شوق تھا اور ان کی اس صلاحیت کو ٹیچر نے بھی بھانپ لیا تھا۔اسکول ٹیچرز نے حمیرا کے والدین کو کہا تھا کہ اسے ڈرائنگ اور آرٹس کی تعلیم دلوایے گا۔ اس میں فطری آرٹس کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔فنون لطیفہ سے اسی محبت کے باعث حمیرا لاہور سے کراچی منتقل ہوگئی تھیں وہ 2018 سے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہی تھیں۔