انسداد دہشتگردی عدالت ، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمات کی سماعت

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جولائی تک توسیع کر دی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب علیل ہیں اور طبیعت کی ناسازی کے باعث پیشی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔