سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں گٹکا چھالیہ برآمد

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں گٹکا چھالیہ برآمد، 04 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ آباد ذولفقار چاچڑ کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاںجاری ہے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ آباد کی مخفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کو مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

زیر حراست ملزمان کے قبضے سے 02 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی۔ملزمان میں یاسین شر، سانون شر اور محمد امتیاز شر شامل ہیں ، گرفتار ملزمان چوری ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر تھانہ آباد کی حدود ہالار میمن سوسائٹی کے قریب ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکہ چھالیہ کے پیکٹ سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم شہزادو کوریجو کے قبضے سے (80) عدد نشہ آور گٹکہ آداب کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔ملزم کے خلاف منشیات گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس پارٹی کی زبردست و بہترین کارروائی پہ شاباش کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :