ہم مسلح تنظیموں کی رٹ کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں روز بدامنی کا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے،ہم مسلح تنظیموں کی رٹ کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مفتی محمود مرکز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب صوبے میں ہماری حکومت تھی تو امن و امان کی فضاء قائم تھی، کہیں پر بھی ایسی چیک پوسٹ نہیں تھی جہاں پر عام آدمی سے پوچھا جاتا کہ کہاں جارہے ہو اور کہاں سے آرہے ہوں لیکن اب عام آدمی محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں نوجوان کو شہید کیا گیا، باجوڑ کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام ہی دہشتگردی سے متاثر ہوتے ہیں، ہم مسلح تنظیموں کی رٹ کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کر رہے ہیں ۔