- حالیہ بورڈ امتحانات میں نمبرز کی نیلامی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وارث افغان

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

۹کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پشتونخوا سٹوڈٹنس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا کے زونل آرگنائزر وارث افغان ، سینئر آرگنائزر مزمل شاہ وطن یار ، اطلاعات آرگنائزر عظیم افغان، مالیات آرگنائزر ہارون موسیٰ خیل ، آفس آرگنائزر زبیرترین ، رابطہ آرگنائزر بشیر افغان ، ثقافت آرگنائزر رحمت کاکڑ اورآرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بورڈ امتحانات میں نمبرز کی نیلامی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آفس کوئٹہ میں بے ضابطیگوں کی وجہ سے ہزاروں ہونہار طلبہ کی مستقبل دائو پر لگ گئی ہے ۔ قابل اور باصلاحیت طالب علموں کو کم نمبرز دے کر فیل کیا گیا جس کی وجہ سے ان ہزاروں طالب علموں کی تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑگئی ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ آفس کی نااہل انتظامیہ پیپرز کی چیکنگ کے لیے من پسند افراد کا میرٹ کی دھجیاں اڑا کر انتخاب کرتے ہیں جو پیپرز چیک کرنے کے اہل نہیں ہوتے۔

بورڈ آفس میں نمبرز کی نیلامی کے لیے بولیاں لگائی جاتی ہیں ،سرمایہ دار ، بااثر افراد اپنے بچوں کو اچھے نمبرز دلاتے ہیں تاکہ مستقبل میں میڈیکل ، انجینئرنگ سیٹ حاصل کرکے قابل اور باصلاحیت طالب علموں کے حق پر ڈاکہ مارسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فارم 47کے نااہل حکومت کی اس تعلیم دشمن عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے موجودہ حکومت نے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑ کردیا ہے۔صوبائی وزیرتعلیم اس کا سختی سے نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :