فیملی کا پوچھنے پر ویرات کوہلی کے جواب نے مداح کو دنگ کردیا، ویڈیو وائرل

کوہلی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا لیکن دوست کو اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا اور بچے گھر میں ہیں اور بچے سو رہے ہیں

اتوار 13 جولائی 2025 11:30

․نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)یوراج سنگھ کے چیریٹی ایونٹ میں ویرات کوہلی سے انوشکا شرما اور بچوں کے بارے میں پوچھا گیا، کرکٹر کے جواب نے مداح کو حیران کردیا۔ کوہلی 3 جون کو رائل چیلنجرز بنگلورو کیلیے پہلی بار آئی پی ایل جیتنے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔حال ہی میں کوہلی کی یوراج کے چیریٹی ایونٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں کوہلی کو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب ان کے ایک قریبی دوست نے ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں وامیکا اور اکا کے بارے میں پوچھا۔

(جاری ہے)

اس دوران انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ بیٹھے کوہلی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا لیکن دوست کو اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا اور بچے گھر میں ہیں اور بچے سو رہے ہیں۔چیریٹی ایونٹ سے پہلے کوہلی اور انوشکا کو ومبلڈن 2025 میں دیکھا گیا تھا، کوہلی نے اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ پر کھلاڑیوں کو بہت زیادہ دباؤ کا تجربہ کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ٹینس پلیئرز کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، اس وجہ سے کہ ان کا اپنے آپ کو پرسکون رکھنا، فٹ رکھنا اور اس طرح کی ذہنی طاقت کا مظاہرہ کرنا واقعی متاثر کن ہے۔

متعلقہ عنوان :