میمن محلہ کے رہائشی 14سالہ عبدالرحمن میمن پھلیلی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اتوار 13 جولائی 2025 15:15

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)ٹنڈو محمد خان کے علاقے میمن محلہ کے رہائشی 14سالہ لڑکا عبدالرحمن ولد عبدالستار میمن پھلیلی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کر کے نکالی گئی لاش گھر پہنچنے پر گھرام مچ گیا جبکہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔