سعودی عرب میں ماہرِ ماحولیات نے ’ماحول دوست میوزیم‘ بنا لیا

پیر 14 جولائی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) سعودی عرب میں ماہرِ ماحولیات نے ’ماحول دوست میوزیم‘ بنا لیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عسیر کے پہاڑوں کے نیچے وادی میں مقامی ماہرِ ماحولیات لاحق آل ھادی ایک ایسے تعلیمی ماحولیاتی میوزیم کی ترقی میں مصروف ہیں جس سے ماحولیات کے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوگا اور سیاحوں کی دلچسپی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

لیکن لاحق آل ھادی یہ کام کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھ رہے ہیں کہ ریجن کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔لاحق آل ھادی کا تعلق عسیر ریجن میں رجال المع گورنریٹ سے ہے۔ میوزیم کے منصوبے کا مقصد درختوں، حشرات، پرندوں اور روایتی زرعی آلات کو دستاویزی بنانے پر توجہ دینا ہے۔میوزیم کے ایک حصے میں شہد کی مکھیوں اور شہد کی پیداوار پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس حصے میں مقامی پھولوں کی بارے میں مزید تفصیلات کا بھی پتہ چلے گا جو شہد کی مکھیوں کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ میوزیم، معدومیت کے خطرے سے دوچار بیجوں کو محفوظ بنانے اور ان کی تعدا بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :