پارکوں میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، کمشنر ملتان

پیر 14 جولائی 2025 11:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہاہے کہ پارکوں میں صفائی اور سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مدنی پارک کے اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہر یو ں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے بات چیت کی۔انہوں نے مدنی پارک میں صفائی اور انتظامات کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

ناقص انتظامات اورعدم دلچسپی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج زو ن اور پارک انچارج کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے علاوہ ازیں ا نہوں نے آوٹ سورس جھولوں اور کینٹین پر پرائس لسٹ آویزاں نہ ہونے پر سربمہر کردیئے۔کمشنر عامر کریم خاں نے پارک میں خصوصی بچوں کے کارنر کی ابتر صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واکنگ ٹریک اورصفائی کی صورتحال بہتربنانے کاحکم دیا۔انہوں نے حسن پروانہ پارک میں بند فلٹریشن پلانٹ کو فوری فعا ل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے باونڈری گرل، پول لائٹس کی فعالی، پارک کی بہتری کے لیے دس دن کی ڈیڈ لائین دی۔ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پردیگرمتعلقہ افسر ان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :