مولانا کے بھائی ضیاء الرحمان نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

آپ کے انداز گفتگو سے معلوم ہوچکا ہے کہ آپ کے جانے کا زمانہ آچکا ہے،بات چیت

پیر 14 جولائی 2025 12:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

ضیاء الرحمان نے کہا کہ آپ کے انداز گفتگو سے معلوم ہوچکا ہے کہ آپ کے جانے کا زمانہ آچکا ہے۔ جلد کے پی عوام کو کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار سے گھسیٹ کر نکالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ، اپنے بھائی سے استعفا دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراو?۔