گوبر کی کھاد کا استعمال زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کے لئےانتہائی اہمیت کا حامل ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

پیر 14 جولائی 2025 14:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم نہ ہونے کے باعث گوبر کی کھاد کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہٰذا کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے اس کا مؤثر استعمال یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے۔ یورین میں موجود نائٹروجن یوریا کھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیر کو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں سے3 ہفتوں کے اندر اندر 90فیصد نائٹروجن ضائع ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد جتنی زیادہ گلی سڑی ہو گی اس کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :