گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائی، 3 صارفین کے خلاف مقدمہ درج

پیر 14 جولائی 2025 15:07

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو )نے سمبڑیال میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے 3 صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی او گیپکو سمبڑیال عرفان علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے بجلی چوری کرنے والے 3 ملزمان ظہیر بابر، صغیر اعظم اور نذیر احمد کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج کرا دیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :