رباب مہدی نے محتسب خیبر پختونخوا کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

پیر 14 جولائی 2025 15:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) رباب مہدی نے محتسب خیبر پختونخوا کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہائوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب حلف برداری کا انعقاد گورنر ہائوس پشاور میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رباب مہدی سے ان کے عہدہ کا حلف لیا۔ گورنر نے صوبائی محتسب رباب مہدی کو کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سرکاری محکموں کے افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :