لاہور میں جوئے کے69ملزمان گرفتار ،داو پر لگی رقم برآمد

منگل 15 جولائی 2025 12:04

لاہور میں  جوئے کے69ملزمان گرفتار ،داو پر لگی رقم برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتے میں جوئے کے69ملزمان گرفتار کئے گئے،17مقدمات درج ہوئے ،داو پر لگی2لاکھ 67ہزار سے زائدرقم برآمد ہوئی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال جوئے کے خلاف کارروائیوں میں 1981ملزمان گرفتار ہوئے، 512مقدمات درج ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے97لاکھ48ہزار روپے سے کی زائد رقم برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جوا ایک سماجی لعنت ہے،اس کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پرکارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے۔ایس ایچ او از اپنے علاقے میں قمار بازی کے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی کڑی نگرانی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔