تمام اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے،کمشنر ملتان

منگل 15 جولائی 2025 12:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) کمشنرعامر کریم خاں نے کہاہے کہ تمام اہم شاہراہوں اورنشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واسا حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہاکہ مشینری فنکشنل ،ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کیاجائے،تیز بارش کے دوران واسا نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرننگ کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ میں از خود بھی شہر کادورہ کرکے حالات مانیٹرکروں گا۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری بارش میں تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :