جون کے دوران غزہ میں 5,800 بچوں میں غذائی قلت کی تشخیص ہوئی، یونیسیف

منگل 15 جولائی 2025 15:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف)نے کہا ہے کہ غزہ میں جون کے دوران 5 ہزار 800 سے زائد بچوں میں غذائی قلت کی تشخیص ہوئی ۔

(جاری ہے)

شام کے خبررساں ادارے ( سانا )نے یونیسیف کی ایکس پر ایک پوسٹ کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں جون میں 5,800 سے زائد بچوں میں غذائی قلت کی تشخیص ہوئی جن میں سے ایک ہزار سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ،یہ مسلسل چوتھے مہینے اضافہ ہے۔ یونیسیف نے صورتحال کو بچوں کی بقا کے حوالے سے ہنگامی صورت حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کو تیز رفتار اور زیادہ پیمانے پر پہنچایا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :