ایم ڈی سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے مظفر محمود بھٹہ کی ملاقات

پنجاب سیڈ کارپوریشن کی بہتری و ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 15 جولائی 2025 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے سابق ایم ڈی و سینئر بیورو کریٹ مظفر محمود بھٹہ نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کی بہتری و ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفر محمود بھٹہ نے علی ارشد رانا کی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے قلیل عرصہ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دفاتر کی حالت میں خاطر خواہ بہتری اور نئے تھیمز پر تزئین و آرائش کی اور سیڈ پلانٹس و سیل پوائنٹس کی اپ گریڈیشن کو مکمل کیا ہے۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر مظفر محمود بھٹہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی تشریف آوری میرے لئے باعث مسرت ہے آپ سے ملاقات میں حاصل ہونے والی مفید معلومات اور مشورہ جات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :