Live Updates

محکمہ زراعت پنجاب نے مون سون بارشوں کے دوران فصلات کے تحفظ کیلئے حکمت عملی جاری کر دی

منگل 15 جولائی 2025 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کا شتکارمون سون بارشوں کے دوران اپنی فصلات کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔ کماد، دھان اور چارہ جات کی فصلات پانی کی زیادتی کو برداشت کر جاتی ہیں لہذا بارش کے زائد پانی کو ان فصلات میں منتقل کرنے سے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے جبکہ کپاس اور سبزیات کی فصلات پانی کی زیادتی برداشت نہیں کر سکتیں اس لئے ان فصلات سے بارش کے زائد پانی کی نکاسی کا فوری بندو بست کرنا چاہیے تا کہ یہ فصلات بارشوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پٹریوں پر کاشت کردہ فصل بارش کے ہونے والے مضر اثرات سے قدرے زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔ کپاس یا سبزیات کے قریب اگر کماد یادھان کی فصل موجود ہو تو بارش کا زائد پانی ان میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور اگر پاس خالی کھیت ہو تو کھائی کھود کر بارش کا زائد پانی اس میں منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

یادر ہے، کپاس کی فصل پانی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتی ہے اور اگر بارش کا پانی 48 گھنٹے کھڑا رہے تو کپاس کے پودے مرجھاناشروع ہو جاتے ہیں۔

بارش کے بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو کپاس کے پودے پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے پیداواری کا سپرے بھی محکمہ زراعت توسیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کیا جاسکتا ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والی موسمی پیشن گوئی پر نظر رکھیں تا کہ اپنی فصلوں کی آبپاشی کیلئے اس کے مطابق اپنا پروگرام ترتیب دے سکیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موسم میں جڑی بوٹیوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے، یہ جڑی بوٹیاںضرر رساں کیڑوں کی پناہ گاہ ثابت ہو نے کے ساتھ ساتھ ان سے رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے کیونکہ موسم میں نمی اور حبس ان کی افزائش میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اس لئے کاشتکاران ضرررساں کیڑوں کے تحفظ کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے مشورہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :